پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں مون سون اور سیلاب کی تباہ کاریاں، پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی نئی رپورٹ جاری پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں