عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی: اسپتال انتظامیہ

لاہور: جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹرسجادگورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کامیڈیکولیگل کیا، فارنزک ڈاکٹرفرحت سلطانہ بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھیں۔ جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جب عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے، ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پرگولی چھوکرگزری، دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا۔ انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پرزخموں کے 16نشانات پائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں