عمران اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر آصف محمود

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ آصف محمود نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں آصف محمود نے کہا کہ سیاسی تشدد مسئلے کا حل نہیں، سیاسی انتہاپسندی کی مذمت میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔ ڈاکٹرآصف نے کہا کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ دوسری جانب اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں