ساہیوال میں چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ساہیوال میں ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، گاڑی میں سوار خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ڈی پی او مہر یوسف کے مطابق کمپری ہنسوچوک پر لگائے گئے ناکے کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 51 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ ایس ڈی پی او کے مطابق منشیات کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں