یہ سوپ موسم سرما کی تمام بیماریوں کو ختم کردے گا

موسم سرما میں نزلہ زکام جیسی عام بیماریوں سے لے کر بہت سی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ صحت بخش غذا کھائی جائے۔ آج ہم آپ کو ایک مزیدار سوپ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو آپ کو تمام بیماریوں سے تحفظ دے گا، اس سوپ میں فائدوں کا خزانہ گاجر اور ناریل بھی شامل ہیں۔ گاجر ناریل کے سوپ کو جو چیز سب سے صحت بخش بناتی ہے وہ ہے وٹامن اے، اس سوپ میں وٹامنز اور منرلز کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کا پیٹ بھرنے کے ساتھ صحت بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ گاجر گاجر تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزا کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہے، گاجرکے ان گنت فائدے ہیں۔ یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پر مختلف وٹامنز کی وافر مقدار فراہم کرتی ہے، آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے اور یہ کم کیلوری والی غذا ہے۔ گاجر میں موجود غذائی اجزا فالج اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔ ناریل کا دودھ ناریل کے دودھ میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی، سی اور ای، پوٹاشیئم، میگنیشیئم، آئرن اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ ناریل کے تیل میں موجود چکنائی جسے لورک ایسڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، جسم کے ذریعے مونو لاورین میں تبدیل ہوتا ہے، یہ ایک مونو گلیسرائڈ جو لپڈ لیپڈ وائرس کے خاتمے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ وائرس خسرہ اور انفلوئنزا کا سبب بنتا ہے۔ سوپ بنانے کی ترکیب اجزا اس سوپ کو بنانے کے لیے آدھا کپ ناریل کا دودھ، 4 لہسن کے جوئے، 2 کپ کٹی ہوئی گاجر، 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی ادرک، 1 کپ شکر قندی، 3 کپ ہڈیوں کی یخنی، 1 بڑی پیاز، 1 چائے کا چمچ ہلدی اور نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ۔ طریقہ پیاز کو کاٹ کر کم از کم 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اب ایک برتن میں 1 کھانے کا چمچ یخںی گرم کریں۔ درمیانی آنچ پر پیاز کو شوربے میں 5 منٹ تک بھونیں، پھر اس میں لہسن اور ادرک شامل کر کے مزید ہلائیں، اس میں ہلدی، یخنی، شکر قندی اور گاجر شامل کریں۔ تیز آنچ پر سبزیوں کو نرم ہونے یا 15 منٹ تک پکنے دیں پھر ناریل کا دودھ شامل کریں۔ اب اسے بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں اور پھر نمک اور کالی مرچ ڈال کر پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں