‘ہمارے پاس علیزا پر تشدد کی اور بھی بہت سی تصویریں ہیں‘، بھائی کا بیان

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علیزا پر تشدد کی جاری تصاویر کے علاوہ بھی ان کے پاس اور بھی بہت کچھ موجود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران علیزا سلطان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ابتدائی بیان پر فیروز خان کی جانب سے ہمارے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ہم پر گھٹیا الزامات لگائے گئے تھے، انہوں نے علیزا کے لیے ذہنی طور پر بیمار ہونے کے الزامات عائد کیے، کیوں کہ فیروز علیزا کے بچوں کا باپ ہے اس لیے ہم انتظار کررہے تھے ، انسان جب کسی تعلق میں ہوتا ہے وہ سمجھوتہ کررہا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں