وٹہ سٹہ کی شادی میں 5 سال کی بچی کا 12 سالہ لڑکے سے نکاح کردیا گیا

خضدار : وٹہ سٹہ کی شادی میں 5 سال کی بچی کا 12 سال کے لڑکے سے نکاح کروادیا گیا۔ کم عمری کی شادی کا واقعہ خضدار کے علاقے کٹھان میں پیش آیا، جہاں وٹہ سٹہ کی بھینٹ کم عمر بچےچڑھ گئے جس میں 5 سالہ بچی کا 12 سالہ لڑکے سے نکاح کروادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہا ہے: علامہ طاہر اشرفی کم عمری کی شادی کا کیس: بچی کا طبی معائنہ کرانے کی مہدی کاظمی کی درخواست مسترد پولیس کے مطابق بچی کو سسر کے گھر سے بازیاب کروا کے والد کے حوالے کردیا گیاجب کہ مقدمہ درج کر کے دلہا کے والد سمیت 2 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کارروائی بچی کے والد کی درخواست پر کی گئی اور نکاح خواں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں