سابق کرکٹر نے وزیر اعظم سے پی سی بی چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل کردی۔ سرفراز نواز نے منگل کو جاری اپنے بیان میں رمیز راجا کو پی سی بی جیسا ادارہ چلانے کے لیے نااہل قرار دیا۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے جیسی ٹیم سے شرمناک اور حیران کن شکست پر پورا پاکستان مایوس ہے’۔ یہ بھی پڑھیں زمبابوے سے میچ دیکھ کر انداز ہوگیا پاکستان کو ہرایا جاسکتا ہے: کوچ نیدرلینڈز ویڈیو: زمبابوے کے سابق کرکٹر کی اپنی ٹیم کی جیت پر جذباتی کمنٹری صبح اٹھنے کے بعد بھی حیران ہوں کہ زمبابوے نے پاکستان کیخلاف رنز کا دفاع کرلیا : ڈیرن سیمی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ‘ رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز اور چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تجاویز پر ناسمجھی کا مظاہرہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈیولپمنٹ پروگرام کو نظر انداز کرکے نئے آنے والے کرکٹرز کا کیرئیر تباہ کردیا’۔ انہوں نے رمیز راجا پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘ وہ کلب کرکٹ دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں اور انہوں نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے انعقاد میں بھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی’۔ اس سے قبل سابق کرکٹر سکندر بخت نے بھی زمبابوے سے شکست کے بعد رمیز راجا کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں