بھارت کے تیل اور گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ہم اپنے عوام کے لیے سستا روسی تیل خریدتے رہیں گے۔ بھارتی وزیر تیل اور گیس ہردیپ سندھ پوری نے امریکی ٹی وی سی این این کو ایک انٹرویو میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ہندوستان کی بڑی آبادی کو توانائی فراہم کرے چاہے اس ایندھن کو عوام کی فراہمی کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔ انٹرویو کے دوران اینکر بیکی اینڈرسن نے بھارتی وزیر سے پوچھا کہ کیا ہندوستان کو روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے میں کوئی پریشانی ہے جس پر ہردیپ سنگھ نے کہا کہ اس بارے میں بالکل واضح ہو جانا چاہیے کہ بھارتی حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ہندوستان کی بڑی آبادی کو توانائی فراہم کرے چاہے اس ایندھن کو عوام کی فراہمی کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2022 میں روس سے تیل کی درآمدات کا صرف 0.2 فیصد تھا، ہم اب بھی روس سے یورپ کی خریدی ہوئی چیزوں کا صرف ایک چوتھائی خریدتے ہیں۔ کہا ہے کہ ماسکو کی آمدنی کو روکنے کی مغرب کی کوششوں کے باوجود ہندوستان روسی تیل کی درآمد میں کوئی “اخلاقی تنازع” نہیں دیکھتا ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ کیا نئی دہلی روس سے خریداری کو اخلاقی تنازع کے طور پر دیکھتا ہے جس پر پوری نے واضح انداز اختیار کرتے ہوئے کہا بالکل بھی نہیں یہ کوئی اخلاقی تنازع نہیں ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر یورپی یونین ماسکو کے ساتھ تیل کی تجارت بند کرنے پر زور دے تو ہندوستان کیا کرے گا؟ انہوں نے کہا میں فرضی سوالات پر توجہ نہیں دیتا، اگر یورپی یونین روسی تیل کے متبادل میں کچھ لے کر آنا چاہتی ہے تو وہ ہم سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین نے روس کی تیل اور گیس کی تجارت کو ان پابندیوں کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی ہے جو فروری میں یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں ماسکو پر عائد کی گئی تھیں۔
دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ویڈیو وائرل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی طلاق دینے کا دعویٰ بھی کردیا
کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم چین سے زیادہ معاشی فائدے اٹھا سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں
اس موسم میں بالوں میں خشکی ہونے لگتی ہے اور اس وجہ سے بال جھڑنے بھی لگتے ہیں
جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا
وزیراعظم کی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی،طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔فیملی ذرائع
راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینرسے، انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان
ارشد شریف پرتشددکی شہادتیں قابل مذمت، سپریم کورٹ ان پرمتحرک کردار ادا کرے: فواد
لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود
آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
شاہینوں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود
عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات
لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر کا اعلان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
ٓارشد شریف قتل ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا پہنچ کر دو پاکستانی بھائیوں کا بیان ریکارڈ کرالیا، اس دن ارشد شریف کہاں سے آ رہے تھے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار
نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی