بلوچستان میں ڈیمز ٹوٹنے کی تحقیقات مکمل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلوں سے صوبے میں ڈیمز کے ٹوٹنے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ رپورٹ میں ڈیمز کے ڈیزائن میں ٹیکنیکل نقائص، ناقص تعمیرات اور سیاسی بنیادوں پر ڈیمز کی جگہوں کا انتخاب اور بدعنوانی بیشتر ڈیموں کی ٹوٹنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں محکمہ آب پاشی کے افسران اورکنسلٹنٹس کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں