رواں سال موسم سرما میں گیس کی قلت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، مقامی گیس ساڑھے 700 ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے اور درآمدی آرایل این جی ایک ہزار ایم سی ایف ڈی کےلگ بھگ ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم تبدیل ہوتےہی گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے، جس کے باعث اس سال گیس کا شارٹ فال بلندترین سطح پر جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت گیس کی سپلائی1700 ملین اور طلب 2500 ملین کیوبک سے زائد ہے، اگلے مہینےگیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث گھریلوصارفین کوصرف کھانےکے 3 اوقات گیس ملے گی جب کہ صنعت اور کمرشل سیکٹرکوبھی گیس سپلائی مشکل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے جس وجہ سے آرڈر کم کردیے گئے ہیں جب کہ تمام صورتحال سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو میں جواد نسیم نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہو چکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ جواد نسیم کاکہنا تھا کہ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو ٹیل پر ہیں وہاں گیس پریشر کم ہو سکتا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا بیان علاوہ ازیں چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اس سال سوئی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 35 روپے اور کمرشل سلنڈر 134 روپے مہنگا کردیا گیا، غریب صارفین پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ویڈیو وائرل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی طلاق دینے کا دعویٰ بھی کردیا
کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم چین سے زیادہ معاشی فائدے اٹھا سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں
اس موسم میں بالوں میں خشکی ہونے لگتی ہے اور اس وجہ سے بال جھڑنے بھی لگتے ہیں
جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا
وزیراعظم کی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی،طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔فیملی ذرائع
راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینرسے، انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان
ارشد شریف پرتشددکی شہادتیں قابل مذمت، سپریم کورٹ ان پرمتحرک کردار ادا کرے: فواد
لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود
آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
شاہینوں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود
عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات
لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر کا اعلان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
ٓارشد شریف قتل ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا پہنچ کر دو پاکستانی بھائیوں کا بیان ریکارڈ کرالیا، اس دن ارشد شریف کہاں سے آ رہے تھے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار
نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی