کوئٹہ میں قصابوں کی من مانیاں، مرضی کی قیمتیں مقرر کردیں، پرائس کنٹرول کمیٹی غائب

کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت کی اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے، قصابوں نے سرکاری نرخ نامہ نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دیں جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی پرائس کنٹرول کمیٹی منظر سے غائب نظر آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری قیمت سے فی کلو 500 روپے زیادہ یعنی 1100 روپے کلو کے بجائے 1600روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گائے کا گوشت سرکاری قیمت سے 270 روپے فی کلواضافی یعنی 580 روپے کلو کے بجائے 850 روپے کل فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بازار میں گوشت فروشوں نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے مرضی کے نرخ مقرر کر لیے ہیں لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں