بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں آگئے۔ ٹوئٹر پر نجی میڈیا سے کی گئی گفتگو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ ’دوسے تین میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بناتے، بابر اعظم ہمارے ایک بہترین کھلاڑی ہیں، انہیں اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔ شاہد آفریدی نے مداحوں سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ۔ سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو شروعات سے ہی پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر لوٹے گا، مجھے حیرت ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جو مستقل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کرپاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جارہی ہے، یہ میرے لیے افسوسناک بات ہے، میں ماضی میں بھی محمد رضوان کی بری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں کھڑا رہا، کیوں کہ مجھے پتا ہےکہ رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رضوان ، بابر اور فخر زمان ہماری ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسے ہیں، ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی جو نمبر 1 اور نمبر 2 پر رہ چکے ہیں ان پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید میرے لیے افسوس کی بات ہے۔ یہ بھی پڑھیں بابرڈرپوک کپتان ثابت ہوا، وہ رسک نہیں لیتا، ہم ٹی 20 بھی ٹیسٹ بنا دیتے ہیں: عاقب بطور کپتان مانتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے، بابر اعظم سابق کپتان نے کہا کہ بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ورلڈکپ ابھی باقی ہے کیا پتا اگلے میچز میں بابر اعظم 100 رنز اسکور کردے تو پھر آپ کس منہ سے بابر کی تعریف کروگے گے، بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو مستقل انداز سے پاکستان کے لیے پرفارم کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں