ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او کی حیثیت سے انہیں کتنا معاوضہ ملتا ہے؟ درحقیقت معاوضے کا تعین کمپنی کی کارکردگی کو دیکھ کر کیا جاتا ہے، یعنی ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں جتنا اضافہ ہوگا، اس کے مطابق ایلون مسک کو معاوضہ دیا جائے گا۔ 2018 میں ٹیسلا نے ایلون مسک کے لیے 50 ارب ڈالرز تنخواہ یا معاوضے کے پیکج کی منظوری دی تھی جو کمپنی کے مخصوص سنگ میل طے کیے جانے پر اسٹاک کی شکل میں ادا کیا جانا تھا۔ 50 ارب سے زائد ڈالرز کے اس معاوضے کے باعث ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای او ہیں جن کو 2021 میں 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ادا کیے گئے، یعنی انہیں ٹیسلا سے ہر ماہ ایک ارب ڈالرز کے قریب مل رہے ہیں۔ یہی معاملہ ایلون مسک عدالت لے جانے کا باعث بھی بنا ہے۔ 14 نومبر کو ڈیلاوئیر کی عدالت میں ایلون مسک کے سیلری پیکج کے حوالے سے دائر مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔ یہ مقدمہ2018 میں ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار رچرڈ Tornetta نے دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک نے خود اپنی تنخواہ کا پلان تیار کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اراکین نے دانستہ طور پر اس حوالے سے بنیادی تفصیلات شیئر ہولڈرز سے چھپائی تھیں تاکہ تنخواہ کی ڈیل کی منظوری دی جاسکے۔ دوسری جانب ایلون مسک کے وکلا نے ٹیسلا کی جانب سے تنخواہ کے پیکج کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 ارب ڈالرز معاوضہ زیادہ نہیں کیونکہ ایلون مسک کے علاوہ کوئی اور کمپنی کو اتنی اوپر نہیں لے جاسکتا تھا۔ وکلا نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا کہ 2018 کا پیکج ایلون مسک کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا تھا، جس کی منظوری بورڈ نے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی روایتی پیکج نہیں کیونکہ ایلون مسک روایتی سی ای او نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیسلا کے سی او کے لیے یہ پیکج اس لیے ضروری تھا تاکہ وہ کمپنی پر توجہ مرکوز رکھ سکیں، وہ ٹیسلا کے تمام شعبوں کے لیے کام کرتے ہیں، انہوں نے ہی ٹیسلا کو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے اور یہ 10 سالہ پیکج کمپنی کی مالی ترقی سے مشروط ہے۔ وکلا کے مطابق 2018 میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 53 ارب ڈالرز تھی جو اب 690 ڈالرز سے زیادہ ہوچکی ہے۔
دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ویڈیو وائرل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی طلاق دینے کا دعویٰ بھی کردیا
کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم چین سے زیادہ معاشی فائدے اٹھا سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں
اس موسم میں بالوں میں خشکی ہونے لگتی ہے اور اس وجہ سے بال جھڑنے بھی لگتے ہیں
جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا
وزیراعظم کی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی،طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔فیملی ذرائع
راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینرسے، انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان
ارشد شریف پرتشددکی شہادتیں قابل مذمت، سپریم کورٹ ان پرمتحرک کردار ادا کرے: فواد
لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود
آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
شاہینوں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود
عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات
لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر کا اعلان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
ٓارشد شریف قتل ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا پہنچ کر دو پاکستانی بھائیوں کا بیان ریکارڈ کرالیا، اس دن ارشد شریف کہاں سے آ رہے تھے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار
نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی