‘ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے’، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا

اسلام آباد: سنسنی خیز پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے ہاتھ دھونے والے فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا،انہیں بتاتارہا اور سازش کی نشاندہی کرتا رہا کہ انکی 26 سالہ محنت کو کچھ کیڑے کسی اورڈگرپر لے کرجا رہےہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جس کا یہ نتیجہ آیا کہ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی، پی ڈی ایم کو فائدہ ملا اور سب سے زیادہ ملک کا نقصان ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے،جلد انکےنام سامنےلاؤنگا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں تہلکہ خیز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں