پاک بھارت میچ: نواز کی گیند اگر پیڈ پر لگ جاتی تو اسی روز ریٹائر ہوجاتا، ایشون

بھارتی کرکٹر ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روی چندرن ایشون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی پاکستانی ٹیم سلیکشن پر چپ نہ رہ سکے ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔ اس موقع پر انٹرویو میں موجود ویرات کوہلی نے بھی ایشون کی تعریف کی۔ کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس میں بھارت کے ایشون نے وننگ شاٹ سے بھارت نے فتح حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں