ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کی شاندار بولنگ، 15 رنز پر 3 کیوی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ دوسری ہی گیند پر گر گئی جب ایلن فن تیکشانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 7 کے مجموعے پر ڈیون کونوے بھی دننجیا ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ 15 رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے کیوی بیٹر کین ولیمسن تھے جو 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں