ورلڈکپ: بارشوں سے اہم میچز متاثر ہونے پر سابق انگلش کرکٹر ناراض

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بارشوں کے سیزن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد پر سوال اٹھادیا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں بارش نے کئی میچز کا مزہ کرکرا کیا اور ایونٹ کے بعض اہم میچز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے جس وجہ سے ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ حال ہی میں انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملا جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بارش کے سیزن میں ورلڈکپ کے انعقاد پر سوال اٹھایا۔ ٹوئٹٹر پر جاری بیان میں پیٹرسن نے کہا کہ جنوری اورفروری میں زبردست آسٹریلوی سن شائن میں ورلڈکپ کیوں نہیں کھیلا جاسکتا تھا؟ کیا کسی کو یہ معلوم ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں