برلن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں پاکستان سفارت خانے کے زیر اہتمام ویبینار منعقد کیا گیا۔ جرمنی میں تعینات سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں، جو ایک طویل عرصے سے اپنے پرامن حل کا منتظر ہے۔ برلن میں سفارت خانہ کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کے حل میں اقوام متحدہ کی فعال کردار کے حوالے سے جرمن وزیر خارجہ کا حالیہ بیان ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور ہمیں اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کو آگے بڑھ کر فعال کردار ادا کرنے کے لیے احساس دلانے کی ہر کاوش کو جاری رکھنا چاہیے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ویبینار میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ دنیا اس دیرینہ تنازعہ پر اپنا رد عمل دے رہی ہے اور عالمی پاۓ کے مختلف حلقوں سے اس بابت آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ان چند مسائل میں سے ایک ہے جس پر پاکستانی قوم متحد ہے۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اعادہ کیا تاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت حاصل کر سکیں۔ سنیئر کشمیری حریت رہنماؤں مشعال ملک، شمیم شال، علی رضا اور الطاف وانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر عملداری کا ثبوت دے اور بھارت کو مقبوضہ علاقوں میں انسانیت سوز گھناؤنے جرائم سے باز رکھے ار کشمیریوں کو انکا حق راۓ دھی استعمال کرنے کی آزادی دے۔ ویبینار میں کشمیریوں، مقامی جرمنوں، طلباء، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ویڈیو وائرل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی طلاق دینے کا دعویٰ بھی کردیا
کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم چین سے زیادہ معاشی فائدے اٹھا سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں
اس موسم میں بالوں میں خشکی ہونے لگتی ہے اور اس وجہ سے بال جھڑنے بھی لگتے ہیں
جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا
وزیراعظم کی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی،طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔فیملی ذرائع
راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینرسے، انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان
ارشد شریف پرتشددکی شہادتیں قابل مذمت، سپریم کورٹ ان پرمتحرک کردار ادا کرے: فواد
لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود
آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
شاہینوں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود
عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات
لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر کا اعلان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
ٓارشد شریف قتل ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا پہنچ کر دو پاکستانی بھائیوں کا بیان ریکارڈ کرالیا، اس دن ارشد شریف کہاں سے آ رہے تھے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار
نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی