دو میچز ہار کر مایوسی ہے مگر آگے کی طرف بڑھنا ہے: وسیم جونیئر

پرتھ: قومی کرکٹر وسیم جونیئر نے کہا ہےکہ 2 میچز ہار کر مایوسی ہے مگر آگے کی طرف بڑھنا ہے۔ نمائندہ 95نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کہا کہ شان ٹیٹ کو اندازہ ہے کہ یہاں لائن اور لینتھ کیسی رکھنی ہے، شان ٹیٹ نے بتایا کہ لینتھ کو کہاں ہٹ کرنا اور باؤنسر کب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ اچھی ہوئی تھی مگر مایوسی ہے کہ بیٹنگ میں فنش نہ کرسکا جب کہ میری بولنگ ٹھیک ہورہی ہے مگر بیٹنگ پر اور کام کرنے کی کوشش کررہاہوں۔ وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ 2 میچز ہار کر مایوسی ہے مگر آگے کی طرف بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں