جویریہ خان قومی ویمن ٹیم میں کم بیک پر خوش

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان قومی ٹیم میں کم بیک پر خوش اور بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ جویریہ خان نے 95 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملک کی نمائندگی کے لیے آپ کھیلتے ہیں اور جب آپ کو موقع ملتا ہے تو اچھا لگتا ہے، کوشش ہوگی کہ ٹیم سے باہر رہ کر جو محنت میں نے کی اس کو جاری رکھوں اور موقع سے فائدہ اٹھاؤں۔ یہ بھی پڑھیں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقا سے دستبردار قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا منفرد انداز میں ‘ڈونٹ رش چیلنج’ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی جویریہ خان نے کہا کہ بہتری کی گنجائش اس وقت بھی ہوتی ہے جب آپ اچھا کر رہے ہوں، ابھی مجھے وقت ملا تو میں نے مہارت کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، خود کو دماغی طور پر بھی مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، امید ہے بہتری ہو گی۔ جویریہ خان کا ماننا ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم ہو یا کوئی اور ہمیں پریشان نہیں ہونا بلکہ اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنا ہے، ہمیں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرنی چاہیے مد مقابل خواہ کوئی بھی ٹیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں دور کا نہیں سوچتی، میں میچ ٹو میچ سوچتی ہوں، ابھی میری آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی ہوئی ہے مجھے اسی پر فوکس کرنا ہے۔ واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، سیریز کی تیاری کے لئے کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ 34 سالہ جویریہ خان دائیں ہاتھ کی بیٹر اور آف بریک بولنگ بھی کرتی ہیں، ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ 116 ون ڈے جبکہ 105 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں