چین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی

چین نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے پُرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں مزید کہا کہ متعلقہ فریقوں کو ایسے یک طرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں