مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے: پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغرب کی حاکمیت کمزور ہوگئی ہے، مغرب عالمی تسلط اور عالمی وسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ سعودی ولی عہد متوازن تیل منڈیوں کی حمایت کر رہے ہیں، سعودی عرب کی برکس تنظیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب سے تعلقات وسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات خراب کرنے میں امریکا غلطی پر ہے، چین کو اشتعال دلانے کیلئے امریکا سے ’’دادی اماں‘‘ کیوں تائیوان گئیں؟ انہوں نے کہا کہ روس نے کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کی، اسٹریٹجک استحکام کیلئے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں