محکمہ خوراک کی کارروائی، پشاور میں گودام سے سبسیڈائزڈ آٹے کے 400 تھیلے برآمد

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں گودام سے سبسیڈائزڈ سرکاری آٹے کے 400 تھیلے برآمد کر لیے۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے فوڈ کنٹرولر کے مطابق اندورن شہر ’’یکہ توت‘‘ میں گودام سے سرکاری آٹے کے 400 تھیلے برآمد کئے گئے ہیں۔ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ گودام میں یوٹیلیٹی اسٹور کے سرکاری آٹے کے تھیلے ذخیرہ کیے گئے تھے ،کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ گودام کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں