لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، نجی ٹی وی اینکر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے، ان پر جعلی دستاویزات کے عوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض لینے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کےمطابق اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے حسین چوک کے قریب سےگرفتارکیا ہے، چوہدری غلام حسین کمرشل بینکنگ سرکل کو مطلوب تھے۔ ترجمان کے مطابق چوہدری غلام حسین نے جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔ ایف آی اے کے ترجمان کے مطابق بینکنگ کورٹ نے مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں