لاہورمیں 9 سالہ بچی پراسرار طور جاں بحق، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ

لاہورمیں نواب ٹاؤن کے علاقے سمسانی گاؤں میں 9 سالہ بچی پراسرار طورپر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ علیشاہ اسکول سے واپس آکراپنے گھر کے ایک کمرے میں کھیل رہی تھی جب اس کی بہن کمرے میں آئی تو چارپائی کے ساتھ ڈوپٹے سے پھندا لگی لاش لٹک رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پرکسی بھی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات نہیں، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں