جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک افواج کے ڈی جیز کی پریس کانفرنس معاشی بحران ختم کرنے اور پاکستان بچانے کیلئے تھی جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلئے سب کے دروازے کھلے ہیں۔ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بیان پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا جس میں خون ریزی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ غلطی کر کے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ایسی سیاسی جماعت کو دیا جس نے کچھ نہیں کیا بلکہ ملکی نظام کو خراب کیا، اب ایم کیو ایم کی اشد ضرورت ہے اورآنے والا دور ایم کیو ایم کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں