آئین میں کہاں لکھا ہے کہ تاحیات توسیع کی آفر کرکے مطالبات منظور کرائیں؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ کسی کو تاحیات توسیع کی آفر کر کے مطالبات منظور کرائیں؟ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے کوئی آفر نہیں کی، جب ہمارے نمبر پورے ہوئے عدم اعتماد تحریک لائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا انتخابات کرانے، سیاست میں مداخلت، عدم اعتماد روکنے یا کروانے میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ عمران خان نے عدم اعتماد سے پہلے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی بات کی تھی، اسد عمرکا اعتراف خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ میری مدد نہیں کرتے تو آپ غدار ہیں، آپ نیوٹرل ہیں اور نیوٹرل جانور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دن میں یہ باتیں کہتے تھے اور رات کو ان کے ترلے کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں عمران خان اور سلمان اقبال کو رضاکارانہ طور پر تحقیقات کا حصہ بن کر معلومات سامنے رکھنی چاہییں، اگر یہ دونوں تحقیقاتی کمیشن میں نہیں آتے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں