ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہوگی

صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کینیا کے 15 روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انویسٹیگیشن بیورو(آئی بی) عمر شاہد پر مشتمل ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں