پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ریفائنری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 36 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لٹر ہو گئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں