کراچی: زیرتعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

 شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدوروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پیش آیا جہاں ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر مزدوروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کیا، ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت 8 سے 9 افراد عمارت میں موجود تھے، جن میں مستری اور ریت چڑھانے والے مزدور شامل ہیں، عمارت گرنے سے بچوں کی چیزیں بیچنے والا ایک شخص بھی ملبے کی زد میں آکر موقع ہی پر جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں