سندھ کے وکلاء روایتی اجرک اور ٹوپی پہن کر جلسے میں شریک ہوں: محمد زبیر

 میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ سندھ وکلاء روایتی اجرک اور ٹوپی پہن کر جلسے میں شریک ہوں۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے، مسلم لگ ن کیلئے اور پاکستانیوں کیلئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے، وکلاء تحریک میں میاں نواز شریف کا کردار ہراول دستے کا تھا، چیف جسٹس پاکستان نوازشریف کی جدوجہد کے باعث بحال ہوئے تھے۔

محمدزبیر نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے ملک کو بجلی دی تھی لیکن آج بجلی نہیں ہے، سندھ میں 15 سال سے ایک ہی حکومت ہے لیکن سندھ کی حالت نہیں بدلی، میاں شہبازشریف نے پانچ سال میں پنجاب کی حالت بدل دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں