انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس

عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے آج (بدھ کو) اجلاس طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کی جائے گی، سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس آج (بدھ کو) 2 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں