چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کیخلاف چورن بیچنے کی کوشش کی، فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف چورن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابہام کیوں پیدا کئے جارہے ہیں، الیکشن کل کرا دیں تو ہم کل بھی تیار ہیں، الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے، الیکشن جنوری کے آخر میں ہوں گے تو آدھے ملک میں تو برفباری ہورہی ہوگی، طالبان نے نئی نئی حکومت سنبھالی ہے، ہمارے ہاں بڑا تجربہ ہے، ہمیں اپنے طریقے سے معاملات طے کرنے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا میں یہ اچھا نہیں سمجھتا کہ کسی کیلئے ماحول کچھ ہو اور کسی کیلئے کچھ اور، سب کیلئے الیکشن میں ایک جیسا ماحول ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک غیر ضروری کاغذ اٹھا کر ایک مسئلہ بنایا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب خطرہ تھا، جب دشمن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں اور میرے ہاتھ کھلے ہوئے ہوں تو لڑائی کا مزا نہیں آتا، جی ایچ کیو، کور کمانڈرہاؤس، فوج کے قلعوں پر حملہ کیا گیا، پورے ملک میں 9 مئی کو منظم حملے کئے گئے، لیڈرشپ ذمہ دار ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دلائی، معیشت کی بہتری کا خواب اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیکھتے رہے، اسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے، دو جنگوں میں پاکستان کی فوج وہاں لڑی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ بڑے واضح مؤقف کے ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں