نواز شریف کو سکیورٹی ملے گی یا گرفتار ہونگے؟ نگران وزیر اطلاعات نے اشارہ دیدیا

 نواز شریف کی گرفتاری ہونے یا سکیورٹی فراہم کرنے پر نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنا موقف بتا دیا۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ وطن واپسی پر کیا نواز شریف کو گرفتار کریں گے یا سکیورٹی فراہم کریں گے؟ جس پر نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں، سابق وزیر اعظم کو جو سکیورٹی ملتی ہے وہ دیں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کو واپسی پر پی ٹی وی پر کوریج کی اجازت دیں گے؟ جس پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر اہم سیاسی سرگرمی کی اجازت ہو گی جس میں میاں نواز شریف بھی آتے ہیں۔

ایک صحافی نے کہا کہ نواز شریف عدالتی مجرم ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ مفروضوں پر بات ہو گی، عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے، نگران حکومت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں