روپیہ مزید مستحکم، امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار

 امریکی کرنسی کی مزید گراوٹ سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 281 روپے 65 پیسے پربند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 25 روپے 45 پیسے کم ہوئی ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 52 روپے کم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں