چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

 چین کے نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے، چینی مہمان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔

دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں