وزیر داخلہ کی اٹالین سفیر سے ملاقات، غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور داخلہ وزارتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اٹلی کے سفیر نے یونان میں کشتی حادثے کے دوران پاکستانیوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، اس میں ملوث ملزمان سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کو ویزہ جاری کرنے والے ممالک سے بھی اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یورپی ممالک کو چاہیے کہ غیر قانونی طور پر گئے لوگوں کو ہرگز پناہ نہ دے لوگوں کو ملک واپس بھیجا جائے تاکہ یہ لوگ باقی لوگوں کیلئے باعث تقویت نہ بنیں۔

ملاقات کے دوران اطالوی سفیر نے پاکستانیوں کے ویزہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہے، اٹلی میں پاکستانی افرادی قوت کی کافی زیادہ مانگ ہے، سفیر نے پاکستانی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں