شوبز ستاروں کا افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں جاوید شیخ اور ہمایوں سعید نے 9 مئی کے واقعات پر افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے، فوج ہمارے ملک کی آن شان اور ہماری جان ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں تو ہم گھروں میں سکون سے سوتے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی 9 مئی کے واقعات پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہمارا فخر ہے اور ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں