انجیو ڈسپوزیبلز اور اسٹنٹس ختم ہونے پر میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج بند

انجیو ڈسپوزیبلز اور اسٹنٹس ختم ہونے پر لاہور میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج بند ہوگیا۔

سی ای او میو ہسپتال کے مطابق امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سامان نہیں آ رہا تاہم سامان کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور کے میو ہسپتال میں دل کے مریض انجیوپلاسٹی کی سہولت سے محروم ہوگئے، مریضوں اور تیمارداروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کہتی ہے سامان آئے گا تو علاج کریں گے۔

میو ہسپتال نے مریضوں کو پی آئی سی سمیت دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنا شروع کر دیا ہے۔

سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ پی آئی سی سے سامان ادھار پر لے کر گزارا کیا جا رہاہے، وینڈرز کے مطابق سامان کی امپورٹ بند ہے، سامان کی عدم دستیابی پر وینڈرز نے ٹینڈر میں بھی حصہ نہیں ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں