ایچ آئی وی کی دوا مزید کس خطرناک بیماری سے بچاتی ہے؟ماہرین نے حقیقت بتا دی

ماہرین نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کی دوا ڈیمینشیا میں بننے والے خطرناک پروٹین کو روکتی ہے۔

سائنس دانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہنٹنگٹنز بیماری اور ڈیمینشیا کی دیگر اقسام میں دماغ کی زہریلے پروٹین ختم کرنے کی صلاحیت خراب ہوجاتی ہے،چوہوں پر کی جانے والی اس نئی تحقیق میں میراوائرک نامی ایچ آئی وی کی دوا استعمال کی گئی۔

تجربے میں دیکھا گیا کہ یہ دوا دماغ کے مذکورہ بالا عمل کو فعال کرنے کے قابل تھی جس سے خطرناک پروٹین کے جمع ہونے اور آہستہ آہستہ بیماری میں مبتلا ہونے سے بچنے میں مدد ملی۔

تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر کا کہنا تھا کہ محققین کے لیے یہ دریافت اس لیے دلچسپ ہے کیوں کہ انہوں نے صرف ہمارے اعصابی نظام کو تیزی سے ختم کرنے والا نیا مکینزم دریافت نہیں کیا ہے بلکہ انہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کو ممکنہ طور پر پہلے سے موجود محفوظ علاج کی مدد سے روکا بھی جاسکتا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں