موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ

 عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا انفیکشن کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت پیٹر سینڈز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4 گنابڑھ کر 16 لاکھ ہوگئے ہیں۔

پیٹر سینڈز کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال ملیریا کے عالمی دن پر خطرے کی گھنٹی بجانے کا موقع ہے۔

عالمی فنڈ کے سربراہ پیٹر سینڈز نے کہا کہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لئے ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش کے لئے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔

کل 25 اپریل کو دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں