ٹوئٹر پر مفت بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ میں توسیع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے مفت بلیو ٹک ہٹانے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق مسک نے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اب تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یکم اپریل کے بجائے اب 20 اپریل تک بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

20 اپریل کے بعد صرف ان اکاؤنٹ میں بلیو ٹک ہوگا جنہوں نے ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن حاصل کی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں