واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کی آزمائش شروع کر دی

میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں طوفانی تبدیلیوں پر کمر کس لی ہے اور اب بعض صارفین ایپ میں انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ٹیکسٹ ایڈیٹر دکھائی دیا ہے جسے وہ آزما رہے ہیں۔

ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن v2.23.7.17 میں صرف تصویر پر کیپشن کی سہولت کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے کئی نئے فیچر پیش کئے جا رہے ہیں، ان میں سے اہم تبدیلیاں یہ ہیں۔

پہلے تو فونٹ کو بڑھا کر 7 تک کیا گیا ہے جن میں کیلسٹوگا، کوریئرپرائم، ڈیمیون، ایکسو ٹو اور مارننگ بریز جیسے فونٹ فیس شامل ہیں، اس طرح صرف ایک بٹن سے فونٹ بدلے جاسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ٹیکسٹ کو اچھی طرح دکھانے کے لئے مختلف رنگوں کے بیک گراؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، پھر ورڈ پروسیسر کی طرح ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں آپ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ٹیکسٹ لے جانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

توقع ہے کہ صارفین کی آزمائش اور تجربے کی روشنی میں ہی واٹس ایپ ٹیکسٹ ایڈیٹر مزید بہتر ہو کر سامنے آئے گا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں