میٹا نے امریکی فیس بک صارفین کیلئے ویریفائڈ اکاؤنٹس کی سہولت پیش کردی

میٹا کمپنی نے متعدد اعلانات کے بعد فیس بک کے امریکی صارفین کیلئے ویریفائڈ اکاؤنٹس کی سہولت پیش کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صارفین اب فیس بک اورانسٹاگرام ویب کے لیے 11.99 ڈالر ماہانہ اورایپ کے لیے ماہانہ14.99 ڈالر کےبدلے بلیو ٹک والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں، جس کے لیے میٹا کو آپ کی تازہ تصویر درکارہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے وہ مشہورافراد زیادہ مستفید ہوسکیں گے جو اپنے جعلی اکاؤنٹ سے بہت پریشان رہتےہیں،میٹا پالیسی کےتحت یہ ضروری ہوگا کہ آپ کو دوبارہ الگ الگ سے اپنے اکاؤنٹ سے نکل کر دوبارہ اس سےجڑنا ہوگا اور لاگ ان ہوتےوقت فیس بک اورانسٹاگرام پرچیک مارک لگانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں