بطور وائس چانسلرجامع مہران کی بہتری اور ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں، پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی

پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کے بطورِ وائس چانسلر جامعہ مہران مقرر ہونے پر ان کے پہلے روز وائس چانسلر آفس پہنچنے پر جامعہ کے اساتذہ، افسران، ملازمین و المنائیز نے استقبال کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر مبارکباد دینے والے افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے، میری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وائس چانسلر کے طور پر تقرر کے بعد جامع مہران کی بہتری اور ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران کے ملازمین، اساتذہ و افسران کے ساتھ کام کرنے کا پرانا تعلق ہے، ہم سب نے ملکر جامعہ کو ترقی دلانی ہے، جامعہ کی ترقی میں ہی ہماری ترقی ہے۔ اس موقع پر مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن، مہران یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن، جامعہ کی مختلف پروفیشنلز سوسائٹیزکے عہدیداران سمیت سول سوسائیٹی کے نمائندگان نے ڈاکٹر طحہ حسین علی کو دفتر پہنچ کر مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں