نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ہیماٹالوجی کے موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد

 شعبہ پیتھالوجی اورڈیپارٹمنٹ آف ہیماٹالوجی نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ہیماٹالوجی کے اہم موضوع پرایک سمپوزیم کاانعقاد حیات ظفرآڈیٹوریم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیاگیا

۔سمپوزیم کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹررانا الطاف احمد تھےجبکہ دیگرشرکاء میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹرز کی کثیرتعداد شامل تھی۔تقریب کی میزبانی چیئرپرسن شعبہ پیتھالوجی نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمد عباس نقوی اورانچارج شعبہ ہیماٹالوجی نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹریاسمین بتول نےکی۔سمپوزیم میں مقامی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مقررین نے ہیماٹالوجی وخون کی بیماریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پرلیکچرز دئیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ خون کی بیماریوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی سے ان سے بچا جا سکتا ہے۔پروفیسرڈاکٹراحمد اعجازمسعود انچارج کینسرسنٹرملتان اور ڈاکٹرعبدالمنان کنسلٹنٹ نارتھ ویلزکینسرسنٹروڈائریکٹربنگلور ہیموفیلیا سنٹر نے بلڈ کینسر کے علاج کے حوالے سے درپیش چیلنجز بارے تفصیلی لیکچردیا۔ وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرراناالطاف احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسرچ سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لوگوں کی اکثریت کینسر کی ابتدائی علامات سے ناواقف ہوتی ہے۔اگر ایسے افراد میں کینسر کی اپنے ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو اس کے کامیاب علاج کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔پروفیسرڈاکٹرراناالطاف احمد نے اس اہم موضوع پرسمپوزیم کے انعقاد پر پروفیسرڈاکٹرمحمد عباس نقوی اورڈاکٹریاسمین بتول سمیت تمام مقررین اورمنتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں