علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان میں سماجی انصاف پر سیمینار کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات پر کلیہ عربی و علوم اسلامیہ نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے انصاف کے عالمی دن کے حوالے سے “پاکستان میں سماجی انصاف”کے موضوع پر سیمینار منعقد کیاجس کی صدارت چیف جسٹس، فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے کی۔بیرسٹر ظفراللہ خان مہمان مقرر تھے۔ دیگر مقررین میں ڈین فیکلٹی آف اسلام سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، شعبہ بین المذاہب کے چیئرمین ڈاکٹر غلام شمس الرحمنِ شامل تھے۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈاکٹر صائمہ ناصرسمیت یونیورسٹی کے پرنسپل افسران و فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں