سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ محکمہ تعیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز یکم جنوری سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں