ٹریفک اسٹاپ کے ’معمولی‘ واقعے پر امریکی پولیس چیف نوکری سے فارغ

فلوریڈا: ٹریفک اسٹاپ کے ایک ’معمولی‘ واقعے پر امریکی پولیس چیف کو نوکری سے فارغ ہونا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپا میں ایک خاتون پولیس چیف میری اوکونر کو پیر کو اس بات پر استعفیٰ دینا پڑ گیا جب ایک باڈی کیم فوٹیج میں دیکھا گیا کہ انھوں نے ایک ٹریفک اہل کار کو ٹریفک اسٹاپ کے دوران کہا ’بس ہمیں جانے دو۔‘ ٹریفک پولیس کے روکنے پر پولیس چیف نے اپنا پولیس بیج دکھا کر جانے کے لیے کہا، پولیس چیف کی یہ حرکت ٹریفک پولیس اہل کار کے باڈی کیم میں ریکارڈ ہو گئی تھی، نہ صرف ان سے استعفیٰ مانگا گیا بلکہ انھیں چالان بھی بھرنا پڑا۔ پولیس چیف کے استعفے کے بعد اسسٹنٹ پولیس چیف کو عبوری سربراہ کا چارج دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں